ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے پارٹی قیادت کی جانب سے چار امیدواروں کو عام انتخابات کے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، تین رہنماؤں کو قومی اسمبلی اور ایک رہنما کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دیا جائے گا۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 سے ایم کیو ایم کے رہنما سید حفیظ الدین انتخابات میں حصہ لیں گے، قومی اسمبلی کے حلقے این اے 236 سے محمد اقبال خان انتخابات میں حصہ لیں گے، قومی اسمبلی کے حلقے این اے 243 سے ہمایوں عثمان انتخابات میں حصہ لیں گے اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 112 سے فیاض الحق خان انتخابات میں حصہ لیں گے۔
رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد تمام امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئندہ آنے والے دنوں میں پارٹی کے مزید رہنماؤں کو عام انتخابات کے ٹکٹ دیے جانے کا اعلان کیا جائے گا۔
