کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں فائرنگ کے نتیجے میں رینجرز اہلکار لانس نائیک دلشاد شہید ہوگیا ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق لیاری چاکیواڑہ الفلاح چوکی کے باہر اسنیپ چیکنگ کے دوران مشتبہ موٹرسائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ رکنے کے اشارے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے رینجرز اہلکار لانس نائیک دلشاد شہید ہوگیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
