Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار

پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تربیلا اور کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، تربیلا کے مقام سے 254٫000 اور کالا باغ کے مقام سے 277٫451 کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا کہ چشمہ اور تونسہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، دریائے جہلم چناب اور راوی میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے، دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے، ہیڈ اسلام میں پانی کی آمد 62,801 اور اخراج 61٫351 ہے۔

ادارے کے ترجمان نے کہا کہ دریائے راوی میں شاہدرہ اور سدھنائی کے مقام پر پانی میں اضافہ ہو رہا ہے، دریائے چناب میں ہیڈ خانکی کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے امکانات ہیں تاہم بڑے دریائوں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے، رواں ہفتے میں بارشوں کے سلسلے میں کمی کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کا کہنا ہے کہ شہری سیلاب اور موسم برسات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کچی دیواروں اور چھتوں سے دور رہیں، بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے فاصلہ رکھیں، عوام دریاؤں کے اطراف غیر ضروری سفر سے گریز کریں، شہری ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر انتظامیہ سے تعاون کریں۔

عمران قریشی نے انتظامیہ کو دریاؤں کے اطراف دفعہ 144 کا نفاذ یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version