وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت کیا ہے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے میجر طفیل محمد (شہید نشانِ حیدر) کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان صرف ایک خطہ نہیں بلکہ ایک فکر اور نظریہ ہے، اس ارضِ وطن کی آبیاری میں شہداء کا مقدس خون شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ میجر طفیل شہید نے اپنی شجاعت و بہادری سے مادر وطن کی حفاظت اور فرض کی انجام دہی کی لازوال داستان رقم کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ میجر طفیل شہید نے وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کی پرواہ بھی نہ کی، پوری پاکستانی قوم میجر طفیل شہید کی اس قربانی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی، پاکستانی قوم کو وطن کی سلامتی کی اپنے خون سے آبیاری کرنے والے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ پر فخر ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
