وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خود پر تنقید کا کبھی برا نہیں منایا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا ورکرز کیلئے ہیلتھ انشورنس کارڈ کے اجرا کی تقریب میں وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کے اجرا پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ صحافت کے میدان میں آج انقلابی قدم ہے، صحافی فرض کی ادائیگی میں مشکل چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خصوصی فنڈ سے جاں بحق صحافیوں کے ورثا کو 40 لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تنقید حقائق پر مبنی ہو تو اس سے بہت مدد ملتی ہے، خود پر تنقید کا کبھی برا نہیں منایا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
