Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رانا ثناء اللہ نے قیمتی تحائف توشہ خانہ میں جمع کرادیے

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے دورہ عراق کے دوران ملنے والے قیمتی تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر  رانا ثناء اللہ نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ میں نے دورہ عراق کے دوران اپنے بھائی عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشماری ملنے والے قیمتی تحائف (ایک قیمتی پستول اور ایک موبائل) توشہ خانہ میں جمع کرا دیے ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ تحائف ملک و قوم کی امانت ہیں، اس لئے انہیں قومی خزانے میں جمع کرا دیا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version