Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کل اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سمری صدر کو بھیجیں گے، احسن اقبال کی تصدیق

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم کل اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سمری صدر مملکت کو بھیجیں گے۔

احسن اقبال نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل ورکنگ آورز کے اختتام پر وزیر اعظم صدر مملکت کو سمری بھیج دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے قومی اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جائے گا، اتفاق رائے سے کسی کو بھی نگران وزیر اعظم نامزد کیا جاسکتا ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے مزید کہا کہ نگران وزیر اعظم کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ اسمبلی کی تحلیل اور نگران سیٹ اپ کی تشکیل کے حوالے سے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران اہم فیصلے متوقع ہیں۔

 اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی نگران وزیر اعظم پر مشاورت کل ہو گی، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر تین تین ناموں پر مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اتفاق رائے کی صورت میں کل نگران وزیراعظم کا اعلان کر دیا جائے گا، اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوایا جائے گا۔

علاوہ ازیں پارلیمانی کمیٹی کے پاس فیصلے کیلئے تین روز ہوں گے، کمیٹی میں بھی اتفاق رائے نہ ہوا تو حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version