Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملکی سیاست میں نئی ہلچل؛ شاہ محمود قریشی نے اہم اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اہم اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور میں تحریک انصاف کو نمایاں کامیابی ملی۔

انہوں نے کہا کہ حویلیاں (ن) لیگ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، وہاں (ن) لیگ تیسرے نمبر پر آئی ہے، اب سمجھ آجانی چاہیے کہ الیکشن میں کیوں تاخیر کی جا رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بہت سی جماعتوں کا دہرا معیار سامنے آگیا ہے، حکومت نے 9 اگست کو اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا اس پر ہمیں اعتراض نہیں، قوم انتخابات کی منتظر ہے۔

 تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نئے انتخابات آئینی اور جمہوری تقاضا ہیں، تحریک انصاف کے چیئرمین قاسم کے ابو ہیں اور رہیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version