امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن میں ظالموں اور لٹیروں کا احتساب ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قوم چاہتی ہے نگران حکومت پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی کی ایکسٹینشن نہ ہو، نگران وزیراعظم اور ان کی کابینہ 100 فیصد غیرجانبدار ہو، حکومت کی اولین ذمہ داری صاف،شفاف الیکشن کا انعقاد ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت نے عوام پر جو معاشی بوجھ ڈالا، جاتے ہوئے اسے واپس لے، بجلی، گیس، پٹرول،اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو اپریل 2022 کی سطح پر لایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمران جماعتوں نے مہنگائی کے خلاف ریلیاں نکالیں، اب خاموش ہیں، لوگ غربت، بے روزگاری، مہنگائی سے فاقوں مر رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ حکمرانوں کے بے رنگ بیانات، جھوٹے نعرے لوگوں کو مطمئن نہیں کر سکتے، الیکشن میں ظالموں اور لٹیروں کا احتساب ہوگا۔
