Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلاول بھٹو زرداری ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے، فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملک کے اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ریجنل دفتر آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی عمل میں حصہ لینا چاہیے اور عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فتح و شکست سیاست کا حصہ ہیں ہار کے خوف سے جمہوری عمل اور انتخابات سے بھاگنا سیاسی جماعتوں کو زیب نہیں دیتا۔

وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ چند دنوں میں نگران حکومت کا قیام ہونے جارہاہے امید کرتے ہیں کہ نگران حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ ملکر فری اینڈ فیر الیکشن کرائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو شخص 9 مئی کے افسوسناک اقعات میں ملوث ہے اسے سزا ملنی چاہیے، ہماری کوشش ہے کہ ہم ہر سیٹ پر الیکشن لڑیں ، ملک کے اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہونگے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عوام جس کو ووٹ دے ہمیں اسکو قبول کرنا چاہیے، عوام کے ووٹ کی طاقت سے جو بھی حکومت آئے گی اسے ویلکم کریں گے۔

وزیر مملکت برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پی آئی ڈی ریجنل دفتر کا افتتاح کرکے مقامی صحافیوں سے کئے گئے ایک اور وعدہ کی تکمیل ہوگئی ہے یہ ڈیرہ کی صحافی برادری کیلے اچھا شکون ہے جس پر میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور پی آئی ڈی کے حکام کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version