Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت کا آخری روز، مریم نواز کی سیاسی سرگرمیاں تیز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سیاسی سرگرمیاں تیز کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پنجاب بھر کے صوبائی حلقوں کے کوآرڈینیٹرز کا اجلاس طلب کر لیا۔

اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کر رہی ہیں۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی صوبہ بھر میں انتخابی مہم کے حوالے سے پارٹی بیانیہ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

اس موقع پر مریم نواز نے تمام صوبائی حلقوں میں یوتھ ونگ اور صوبائی کوآرڈینیٹر کو ایک پیج پر کام کرنے کے ساتھ آئندہ انتخابی مہم کے حوالے سے صوبہ بھر میں اپنے اپنے حلقوں میں کارنر میٹنگ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version