Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے ہوگئے

وفاقی حکومت نے وفاق کے 8 اہم تھانوں کے ایس ایچ او تبدیل کر دیے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر میاں عمران کو ایس ایچ او تھانہ ترنول اور سب انسپکٹر مظہر سیال کو ایس ایچ او تھانہ کرپا تعینات کر دیا گیا ہے۔

سب انسپکٹر بشارت کو ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ، سب انسپکٹر عاشق خان کو یس ایچ او بہارہ کہو اور سب انسپکٹر شاہد زمان کو ایس ایچ او کھنہ تعینات کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر اشفاق وڑائچ کو ایس ایچ او تھانہ بنی گالا، سب انسپکٹر ٹیپو سلطان ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن اور سب انسپکٹر عظیم منہاس کو ایس ایچ او تھانہ مارگلہ تعینات  کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی آئی جی آپریشنز کی صدارت میں کرائم اجلاس ہوا تھا جس میں انہوں نے ایس ایچ اوز کو معطل کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version