نیب لاہورنے مونس الہٰی کے سیکرٹری سہیل اصغراعوان کو گرفتارکرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے ملزم سہیل اصغراعوان کو احتساب عدالت کے جج زبیرشہزاد کیانی کی عدالت میں پیش کیا۔
نیب نے موقف اختیارکیا کہ ملزم پرکروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کا الزام ہے۔ ملزم نے سرکاری ٹھیکوں سے مبینہ کک بیکس وصول کیں جس کے تمام شواہد موجود ہیں۔
قانون کے مطابق ملزم سہیل اصغراعوان سے دستاویزات سمیت دیگر چیزیں ریکورکرنی ہیں۔
عدالت ملزم کا جسمانی ریمانڈ فراہم کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سہیل اصغر کا سولہ اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور ک رلیا۔
اس کے علاوہ عدالت نے آئندہ سماعت پرنیب تفتیشی سے تحقیقات کی رپورٹ طلب کرلی ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
