Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جشن آزادی کی آمد؛ پی آئی اے کا اندرون ملک پروازوں پر رعائیت کا اعلان

اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے جشن آزادی کے موقع پر اندرون ملک کی پروازوں کے کرایوں میں رعائیت کا اعلان کر دیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق 14 اگست کو پی آئی اے کی تمام اندرون ملک پروازوں پر 14 فیصد رعایت حاصل ہو گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کرائے جا سکتے ہیں، تاہم رعائتی ٹکٹ 14 اگست کو سفر کرنے کے لئے موثر ہوں گے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں جشن آزادی منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، ملی جوش و جذبے سے سرشار چھوٹے بڑے سبھی بازاروں میں خریداری کرنے میں مصروف ہیں۔

جشن آزادی منانے کے لئے شہر کے گلی کوچوں میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار آگئی، لاہورئیے بھی آزادی کا جشن منانے کیلئے تیار ہیں، اردو بازار گنپت روڈ پر قومی پرچموں، جھنڈیوں، باجوں اور بیجز کے اسٹالز سج چکے ہیں، بچے بڑے سبھی خریداری میں مصروف ہیں۔

جہاں بڑے جشن آزادی کی تیاریوں میں مگن ہیں وہیں فیس پینٹنگ، ٹوپیاں، شرٹس، چوڑیاں اور قومی لباس بچوں کی دلچسپی کا محور ہیں، پوری قوم یوم آزادی کے حوالے سے انتہائی پُرجوش نظر آرہی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version