Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے بعد کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ میں تمام 83 وفاقی وزراء، وزراء مملکت، مشیر، معاونین خصوصی سبکدوش کردیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ میں شامل تمام 33 وفاقی وزراء، 7 وزراء مملکت، 5 مشیر اور 38 معاونین خصوصی کو سبکدوش کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کا اطلاق فوری ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دستخط کیے تھے جس کے بعد قومی اسمبلی اور کابینہ تحلیل ہو گئی تھی، تاہم باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد آج آخری قانونی مرحلہ بھی مکمل ہو گیا ہے۔

قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد نگران وزیر اعظم کی تقرری تک شہباز شریف عہدے پر کام جاری رکھیں گے، تاہم نگران وزیراعظم کے تقرر کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان آج ملاقات ہوگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version