وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر ٹارگیٹڈ سبسڈی کا کل سے آغاز ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی آٹا، گھی، چینی، دال اور چاول پر دی جائے گی۔
جاری کردی اعلامیے کے مطابق سبسڈی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ صارفین کو ملے گی، سبسڈی سے ملک کی 10 کروڑ سے زیادہ کی آبادی مستفید ہو سکے گی، رجسٹرڈ صارفین کو سبسڈیٰ حاصل کرنے کیلئے کاوئنٹر پر اپنا اصل شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر صارفین کو 10 کلو کا آٹا 648 روپے، گھی 353 روپے فی کلو، چینی 100 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگی جبکہ دالوں اور چاول پر 25 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی۔
