کوئٹہ کے موتی رام روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے لگائے گئے جھنڈوں کے ایک اسٹال کو دھماکے میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 2 افراد کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد فورسز کی طرف سے فائرنگ کی گئی، جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرکے ناکہ بندی کی گئی ہے۔زخمیوں میں ایک نذیر جس کی عمر 14سال ہے تشویشناک ہے۔
واضع رہے کہ گذشتہ روز کوئٹہ شہر میں جوائنٹ روڈ پر جھنڈے فروخت کرنے والے ایک اسٹال کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔
