Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کا چین میں سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

پاکستان نے چین میں سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردی متاثرہ اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں چین کو ہرممکن مدد اور انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے یہ بھی کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ چینی لیڈرشپ کی قیادت اور چینی عوام کے پختہ ارادے اور یقین سے چین جلد ہی اس عارضی مشکل سے نکل جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کی طرح پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کا سامنا کر رہا ہے جو ہیٹ ویوز، طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ظاہر ہوتا ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے لئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور اپنی متعلقہ صلاحیتوں کو بڑھانے کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version