استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کے صدر عبدالعلیم خان نے بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ہم سب کی خواہش ہے کہ الیکشن 90 دن میں ہوں، جمہوریت کا تسلسل قائم رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مردم شماری پر تحفظات سامنے آئے ہیں، کراچی میں بہت سی جماعتوں نے مردم شماری پر اعتراضات کیے ہیں، ان تحفظات کو حل ہونا چاہیے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملک میں الیکشن صاف اور شفاف ہونے چاہئیں، آنے والا الیکشن پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اور مسلم لیگ ( ن ) کی کارکردگی پر ہو گا۔
آئی پی پی کے صدر نے کہا کہ ہم میں سے کوئی بھی شخص سیاست میں نیا نہیں آیا، منحرف ارکان 30،40 سال سے سیاست کر رہے ہیں، سیاسی لوگ اپنے حلقے سے تعلق رکھتے ہیں، پی ٹی آئی اپنے دور میں 10 ضمنی الیکشن ہارگئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جو کیا وہ بھارتی جنتا پارٹی ( بی جے پی ) بھی نہیں کرسکتی تھی، ممبئی میں جو جناح ہاؤس ہے اس پر کسی ہندو کو بھی حملہ کرنے کی ہمت ہوئی؟۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ 10 سال دن رات محنت کی تھی اور پی ٹی آئی کو کامیاب کیا تھا لیکن جو کچھ بھی ہوا ہمارے خلاف ہوا، مجھ پر اور جہانگیر ترین پر کیسز بنائے گئے، ایک گینگ آف فائیو تھا جو پنجاب میں کرپشن کرتا تھا ، بشری بی بی اس گینگ کی سربراہ تھیں جبکہ اس میں فیض حمید بھی شامل تھے۔
اس کے علاوہ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر آئی پی پی کا کہنا تھا کہ پانچ سال جھوٹے وعدوں اور طفل تسلیوں پر گزرے، دو حکومتیں کچھ نہیں کر سکیں، عوام کے حالات میں رتی برابر بھی بہتری نہیں آسکی بلکہ بڑھتی مہنگائی نےمسائل میں مزید اضافہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزراء اور ارکان اسمبلی بھی جانے والی اس اسمبلی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، حالیہ تباہی کے ذمہ دار پانچ سال کے مشترکہ حکمران ہیں۔
آئی پی پی کے صدر نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، انہیں ان کے سوالوں کے جواب دینا پڑیں گے، واحد حل شفاف الیکشن ہیں تاکہ دیر پا اوردرست پالیسیوں کے ذریعے ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالا جاسکے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
