Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام کے جمہوری حقوق پر کوئی ظرب نہیں آنے دیں گے، حماد اظہر

حماد اظہر نے کہا ہے کہ عوام کے جمہوری حقوق پر کوئی ظرب نہیں آنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ تتحریک انصاف پارلیمان کے اندر اور باہرپاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن ہم سے نگران وزیراعظم کے معاملے پر مشاورت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اب انوارلحق کاکر پر ایک بھاری ذمے داری آئید ہو چکی ہے، توقع کرتے ہیں کے تین مہینے کے اندر آئین کے مطابق الیکشن یقینی بنائیں گے اور عوام کے جمہوری حقوق پر کوئی ظرب نہیں آنے دیں گے۔

 حماد اظہر نے یہ بھی کہا کہ الیکشن مہم میں تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن مہم میں منصفانہ ماحول دینا لازم ہے اور الیکشن صاف اور شفاف ہونا اس وقت ملک کے لئے انتہائی اہم ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے مزید کہا کہ اس وقت ہزاروں سیاسی قیدی جعلی مقدمات میں قید ہیں، اس معاملے پر قوم میں بہت بے چینی اور شک و شہبات ہیں۔نگراں وزیراعظم کو اس معاملے پر بھی فوری نوٹس لینا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version