Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوامی نیشنل پارٹی بروقت الیکشن کا انعقاد چاہتی ہے،ایمل ولی

ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی بروقت الیکشن کا انعقاد چاہتی ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پختونخوا میں نگراں وزراء اور مشیروں استعفے حاصل کر لینا خوش آئند ہے۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ  اب گورنر اور نگران وزیراعلیٰ بھی مستعفی ہو جائے کیونکہ دونوں کے ہوتے ہوئے صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گورنر اور وزیراعلیٰ دونوں سیاسی وابستگی رکھتے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی بروقت الیکشن کا انعقاد چاہتی ہے

ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ ملک میں بروقت انتخابات ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے، ابھی تک سارے حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم اگر غیر سیاسی ہوتا تو بہتر ہوتا، ابھی تک سولو فلائٹ کر رہے ہیں اگے دیکھے گے اگر ممکن ہوا تو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگے

متعلقہ خبریں

Exit mobile version