جماعت اسلامی نے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا خیر مقدم کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعظم پر اتفاق رائے کا ہونا خوش آئند ہے، نگران وزیراعظم کا بلوچستان سے ہونا مثبت قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کی بروقت تقرری سے خدشات دور ہوگئے ہیں، شفاف کابینہ اور غیر جانبدار الیکشن اب نگران وزیراعظم کا بڑا امتحان ہے، شکر ہے کوئی آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا نمائندہ نہیں آیا۔
