Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خورشید شاہ کو نگران وزیر اعظم کی تقرری پر بیان مہنگا پڑ گیا

سابق وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ کو نگران وزیراعظم کی تقرری کے بارے میں بیان مہنگا پڑ گیا۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی قیادت خورشید شاہ کے نگران وزیراعظم کے بارے میں بیان پر شدید برہم ہوئی اور خورشید شاہ سے بیان پر جواب طلبی کرلیا۔

پی پی ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے خورشید شاہ کو پوزیشن واضح کرنے کی ہدایت کی، خورشید شاہ نے پارٹی قیادت کو اپنے بیان پر وضاحت پیش کر دی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ معاملے کے پیش نظر پیپلزپارٹی کو ترجمانوں سے بیان جاری کرانا پڑا، خورشید شاہ نے نگران وزیراعظم کے بارے میں بیان پارٹی قیادت سے بغیر اجازت دیا، تاہم نگران وزیراعظم کے بارے میں انکا بیان پارٹی پالیسی کے منافی تھا۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع نے مزید بتایا کہ پی پی قیادت نے رہنماؤں کو نگران وزیراعظم کے بارے میں بیان بازی سے روک دیا اور کہا کہ نگران وزیراعظم کے معاملے پر حساس اور غیر ضروری بیانات نہ دیے جائیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version