اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کے لئے آج الوداعی گارڈ آف آنر کی تقریب مؤخر کر دی گئی، وزیراعظم کو اب کل (14 اگست) کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کا آج رات قوم سے الوداعی خطاب متوقع ہے، وزیر اعظم آج اتحادی حکومت کی 16 ماہ کی کارکردگی پر بات کریں گے۔
وزیر اعظم اپنے خطاب میں ملکی معیشت اور سیاسی حالات سے متعلق امور پر بھی گفتگو کریں گے اور خارجہ امور، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں سے متعلق اقدامات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔
وزیر اعظم اپنے الوداعی خطاب میں اتحادی جماعتوں کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجا ریاض کے درمیان ملاقات میں سینیٹر انوار الحق کاکڑ کے نام پر اتفاق ہوا تھا، جس کے بعد صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے انوارالحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دی تھی۔
علاوہ ازیں سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم کا پروٹوکول دے دیا گیا اور ایوان صدر میں نگران وزیراعظم کے حلف کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
