Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تحریک انصاف کو بڑا سیاسی جھٹکا؛ سابق ایم این اے منزہ حسن نے پارٹی چھوڑ دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بانی رہنما سابق ایم این اے منزہ حسن نے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے واپسی پر سابق ایم این اے منزہ حسن کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔

منزہ حسن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ خود کو تحریک انصاف سے الگ کرنے کا اعلان کرتی ہوں۔

 انہوں نے 9 منی کے واقعات کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی کو جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتی ہوں اور جو سرکاری اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا اس کی بھی مذمت کرتی ہوں۔

پی ٹی آئی کی بانی رہنما سابق ایم این اے منزہ حسن نے مزید کہا کہ ایک محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے اپنی فوج پر فخر ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version