پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے سابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے سابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی ملاقات ملکی سیاسی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کےدیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے مشکل معاشی حالات میں ڈاکٹر مصدق ملک کی وزارت کی کارکردگی کو سراہا۔
