Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جشن آزادی؛ پنجاب کی جیلوں میں تقریبات کا انعقاد

پنجاب بھر کی جیلوں میں جشن آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ہے، اس سلسلے میں پنجاب بھر کی جیلوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تمام جیلوں میں تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران اور سیاسی شخصیات کو بھی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔

جیل بلڈنگ پر چراغاں اور اندرون جیل پاکستانی پرچم کی جھنڈیوں سے سجاوٹ کی گئی ہے۔ جشن آزادی کے کیک کے ساتھ ساتھ اسیران میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ہے۔

جیل افسران و اہلکاران کی جانب سے ڈیوٹی کے دوران پاکستانی جھنڈے کے بیج اپنے کالر اور سینے پر آویزاں کئیے گئے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان کے حق میں نعرے بازی اور ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version