نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے سبکدوش ہونے والے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حلف اٹھانے کے بعد وزیرِ اعظم ہاؤس آمد پر نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے سبکدوش ہونے والے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملاقات کی جس میں انہوں نے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو مبارکباد پیش کی اوران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نگراں وزیرِ اعظم نے سبکدوش وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا جبکہ سبکدوش وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس پر نگراں وزیرِ اعظم نے سبکدوش وزیرِ اعظم کو رخصت کیا۔
نگراں وزیرِ اعظم نے وزیرِ اعظم آفس کے افسران و عملے سے ملاقات کی جس میں افسران نے نگراں وزیرِ اعظم کو اپنا تعارف کرایا۔
بعد ازاں نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
