Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تحریک انصاف کو ایک اور بڑا سیاسی جھٹکا

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سید صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین سے ملاقات کی جس کے دوران صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

صمصام بخاری استحکام پاکستان پارٹی میں چند روز میں باضابطہ پریس کانفرنس کر کے شمولیت کا اعلان کریں گے۔

سید صمصام بخاری نے اس موقع پر کہا کہ میں ہر محب وطن پاکستانی کی طرح نو مئی کے واقعات کی پرزور مزمت کرتا ہوں، نہ کبھی وائلنس کی سیاست پر یقین رکھا نہ رکھوں گا نہ ہی یہ کوئی طریقہ ہے، یہ ملک ہمارا ہے، یہ ادارے ہمارے ہیں، ہمیں ملکر کام کرنا ہے، آج کے دن کے بعد میں تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اسے چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version