ٹانک کے نواح میں سیلابی ریلہ داخل ہونے سے کئی مکانات منہدم ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق شہر ٹانک و مضافات میں موسلادھار بارش کا سلسلہ کافی دنوں سے جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ سیلابی صورتحال رونما ہو گئی ہے۔
بارش سے نشیبی علاقوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
سرکل کنڈیان ایک بار پھر سیلاب کی زد میں آگیا ہے، سیلابی ریلہ گاؤں نندور میں داخل ہو گیا ہے۔
سیلابی ریلے نے گاؤں نندور کے حفاظتی بند کو بھی توڑ دیا ہے، علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
