Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے اجتماعی استعفوں کا پس منظر

خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے اجتماعی استعفوں کا پس منظر سامنے آگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا نگران کابینہ کے استعفوں کا فیصلہ گزشتہ ماہ ہوا تھا، پی پی، اے این پی کو کابینہ میں تبدیلی کی یقین دہانی کرائی گئی تھی اور جے یو آئی کو خیبرپختونخوا نگران کابینہ میں بڑی تبدیلی پر منا لیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے نگران وزراء سے چودہ اگست کے بعد استعفے لئے جانے تھے، تاہم الیکشن کمیشن کا حکم نامہ آنے پر قبل از وقت استعفے لئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی، ن لیگ، اے این پی کو نگران کابینہ پر تحفظات تھے، اتحادیوں کو منانے کیلئے نگران وزراء سے استعفے لینے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ کے پی نگران وزراء کو ہٹانے کا مقصد اتحادی جماعتوں کو راضی کرنا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کے پی نگران کابینہ کے وزراء پر کرپشن، جانبداری کے الزامات تھے، جس کی وجہ سے صوبے میں مسائل جنم لے رہے تھے۔ کے پی نگران کابینہ کی تشکیل نو سے جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version