چیئر مین پی ٹی آئی کے انتہائی قریبی ساتھی سابق صوبائی وزیرصمصام بخاری نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیرصمصام بخاری نے سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیرترین سے ملاقات کی جس میں مرکزی رہنماعون چوہدری، نعمان لنگڑیال اور دیگر بھی شریک ہوئے۔
صمصام بخاری نے 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کی اور استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ تشدد کی سیاست پریقین رکھتا ہوں نہ ہی یہ کوئی طریقہ ہے، یہ ملک ہمارا ہے، یہ ادارے ہمارے ہیں، ہمیں ملکر کام کرنا ہے، تحریک انصاف سے لاتعلقی اور اسے چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
