Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محسن نقوی کا زیر تعمیر بیدیاں روڈ انڈر پاس کا دورہ

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے زیر تعمیر بیدیاں روڈ انڈر پاس کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے زیر تعمیر بیدیاں روڈ انڈر پاس منصوبے کے تعمیراتی کاموں کامعائنہ کیا اور منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے کنٹریکٹر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ منصوبہ مکمل ہونے سے علاقے کے لوگوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔

اس موقع پر کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اور کنٹریکٹر نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے بارے بریفنگ دی۔

بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نواز شریف انٹرچینج پر گول چکر کے گرد دو لین پر مشتمل 0.6 کلومیٹر لمبا انڈر پاس تعمیر کیا جا رہا ہے، بیدیاں روڈ انڈر پاس کی کل 896 پائلز میں سے 20 پائلز مکمل کر لی گئی ہیں، 44 میں سے 23 گرڈر پیڈز مکمل کر لیے گئے، منصوبے پر چوبیس گھنٹے کام جاری ہے، بیدیاں روڈ، نواز شریف انٹرچینج پر انڈرپاس کی تعمیر سے یومیہ 1 لاکھ 20 ہزار گاڑیاں مستعفید ہوں گی۔

اس موقع پر سیکرٹری ہاوسنگ۔ سی سی پی او، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version