نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ طلباء کو میڈیکل کالجوں کے داخلہ ٹیسٹ کی تیاری کے لیے مزید وقت ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سماجی رابطے کہی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ میڈیکل اور ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ کے امتحانات 10 ستمبر 2023 تک ملتوی کر دیے جائیں۔
I have directed the relevant authorities to get the MDCAT examinations postponed until 10th September 2023. This decision has been taken, keeping in consideration that the students will get more time to prepare for the medical colleges’ entrance test. #DelayMDCAT2023
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) August 15, 2023
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے کہ طلباء کو میڈیکل کالجوں کے داخلہ ٹیسٹ کی تیاری کے لیے مزید وقت ملے گا۔
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ میں توسیع
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہاں طلباء و طالبات کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ایم-ڈی-کیٹ کی تاریخ میں توسیع کیلئے پی ایم ڈی سی کو ہدایت کردی ہے۔
وزیراعظم نے ایم ڈی کیٹ 10 ستمبر 2023 کو منعقد کرنے کی ہدایت کی جبکہ اس سے پہلے ایم-ڈی-کیٹ 27 اگست کو منعقد ہونا تھا۔
ایم-ڈی-کیٹ کی تاریخ میں توسیع سے طلباء و طالبات کو میڈیکل کالجز میں داخلے کے امتحان کیلئے مزید تیاری کا وقت ملے گا۔
پی ایم ڈی سی نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد ایم ڈی کیٹ کی تاریخ میں توسیع کر دی۔
پی ایم ڈی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا امتحان اب 10 ستمبر 2023 کو ہوگا۔
