امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پیٹرول بم گرادیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ہی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ رکھی ہے، پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔
حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کیا گیا اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔
واضح رہے کہ نگران حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پیٹرولیم بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔
حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے 50 پیسے کا اضافہ کردیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 290 روپے45 پیسے ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 293 روپے 40 پیسے ہوگئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
