Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیمرا ترمیمی بل کی منظوری سے دلی خوشی ہوئی، راجہ پرویز اشرف

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیمرا ترمیمی بل کی منظوری سے دلی خوشی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے خوشی اور اطمینان کا باعث ہے کہ پیمرا ترمیمی بل آخری وقت پر منظور ہوا، پیمرا ترمیمی بل کی منظوری سے دلی خوشی ہوئی۔

پرویز اشرف نے کہا کہ ہر بل پر متعلقہ وزیر سے پوچھا کہ آپ مخالفت کرتے ہیں، اسپیکر کا اپنا ایک کردار ہے جو وہ رولز کے تحت ادا کرتا ہے، ہم نے ریکارڈ قانون سازی کی ہے، فافن کی رپورٹ کے مطابق 15 ماہ میں جتنے اجلاس کی صدارت کی پہلے ساڑھے تین سال میں اتنے کبھی نہیں ہوئے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ یہ درست ہے کہ سیاست اور صحافت آپس میں جڑی ہوئی ہے، ایک دوسرے کی عزت و وقار کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو بھی میڈیا کو ساتھ کے کر چلنا چاہیے، پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کا تعلق پارلیمان سے ہے، پارلیمان سیاست کا سب سے بڑا فورم ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیلری میں میڈیا کو دیکھ کر اطمینان ہوتا ہے کہ تنقید ہو گی غلطی نکالی جائے گی، خبر بناتے ہوئے حکومت اور پارلیمان کو الگ الگ رکھا جائے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version