نگران وزیراعظم انوار الحق نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اپنی اقلیتوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ جڑانوالہ، فیصل آباد سے موصول ہونے والی خبروں پر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔
انوار الحق نے یہ بھی کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے والوں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ ان واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔
I am gutted by the visuals coming out of Jaranwala,#Faisalabad. Stern action would be taken against those who violate law and target minorities. All law enforcement has been asked to apprehend culprits and bring them to justice. Rest assured that the government of Pakistan stands… https://t.co/GHWUGA1NNq
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) August 16, 2023
نگران وزیراعظم انوار الحق نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اپنی اقلیتوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، قانون ہاتھ میں لینے اور قانون کی خلاف ورزی کرکے اقلیتوں کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
