Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹریفک پولیس لاہور کا شہریوں کی سہولت کیلئے بڑا اقدام

ٹریفک پولیس لاہور نے شہریوں کی سہولت کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او مستنصر فیروز نے اپنے بیان میں کہا کہ شہریوں کو ان کی گھر کی دہلیز پرپولیس سروسز کی فراہمی کیلئے 10 موبائل یونٹس تیار کیے گئے ہیں، موبائل لائسنس یونٹس شہر کے مختلف چوک، چوراہوں میں ہمہ وقت موجود ہوں گے۔

سی ٹی او مستنصر فیروز نے کہا کہ شہریوں کو چالان کے بجائے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے پر آمادہ کیا جا رہا ہے، رواں سال 02 لاکھ سے زائد بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی گئی، سہولت اور آسانی کے پیش نظر شہر میں 27 لائسنس دفاتر قائم کئے گئے ہیں، شہر کے تمام خدمت مراکز، لائسنس و ٹیسٹنگ دفاتر کے اوقات کار بڑھا دئیے گئے، شہری 24/7  لائسنس سروسز کے لئے تشریف لا سکتے ہیں۔

مستنصر فیروز نے کہا کہ رات 12 بجے کے بعد بھی ٹیسٹنگ سینٹر مناواں میں لرنر پرمٹ، لائسنس رینولو ڈوپلیکٹ کے لئے تشریف لا سکتے ہیں، ارفع کریم اور بحریہ سینٹر رات 12 بجے تک کھلے ہیں، 10 موبائل وینز کو مختلف چوکوں، ناکوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لائسنس بوتھ ریلوے اسٹیشن، کینٹ، سمن آباد، اچھرہ، ٹھوکر نیاز بیگ، گرین ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن رات 12 بجے تک کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو 02 ہزار جرمانے کی بجائے لائسنس بنوانے پر آمادہ کیا جا رہا ہے، موبائل لائسنس وینز شہریوں کو فسیلیٹیٹ کرنے کی کڑی ہے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version