Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سائفر کی گمشدگی؛ حکومت نے خصوصی پراسیکویٹرز ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا

حکومت نے سائفر کی گمشدگی کے معاملے پر خصوصی پراسیکویٹرز ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی پراسکیوشن ٹیم کیلئے وزارت داخلہ نے سمری وزارت قانون کو بھجوائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم میں ایڈوکیٹ شاہ خاور، رضوان عباسی اور زولفقار نقوی شامل ہوں گے۔

ایف آئی اے کی جانب سے خصوصی پراسیکویٹرز ٹیم کی سفارش کی گئی۔

سائفر گمشدگی کے معاملے پر ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version