Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات؛ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم اعلان کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اہم اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں تمام تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کردی ہے جس کا اطلاق وفاقی، صوبائی اور مقامی اداروں پر ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے سابق وزراء، مشیروں اور معاونین سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا حکم دے دیا جبکہ اراکین اسمبلی سے بھی سرکاری گاڑیاں واپس لینے اور رہائش گاہیں خالی کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اداروں میں بھرتی ہونیوالی سیاسی شخصیات کی ملازمت ختم کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ نگراں وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق نگراں حکومتیں قانون کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر معاملات چلائیں، جاری بین الاقوامی اور دو طرفہ معاہدوں پر عملدرآمد کروا سکتی ہیں۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے نگراں حکومتوں کو پابندیوں سے متعلق مراسلہ جاری کردیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version