Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران کابینہ آج ایوان صدر میں حلف اٹھائے گی

نگران کابینہ آج ایوان صدر میں حلف اٹھانے والی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر اینکر مرتضی سولنگی کو نگران وزیر اطلاعات کا عہدہ دینے کیلئے ایوان صدر بلایا گیا ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بطور نگران وزیر حلف اٹھانے کے لئے ایوان صدر بلایا گیا ہے، زیادہ امکان تو یہی ہے کہ وزارت اطلاعات کا عہدہ دیا جائے، حلف تو اٹھا رہا ہوں مگر یہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے کہ وہ جس وزیر کو جو بھی قلمدان دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا تجربہ چونکہ شعبہ اطلاعات کا ہے اس لئے قوی امکان یہی ہے کہ مجھے وزارت اطلاعات ہی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ مرتضیٰ سولنگی مختلف ٹی وی چینلز پر کرنٹ افیئرز پر پروگرام کرتے رہے ہیں۔

وہ سابق ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان بھی رہے ہیں، انہوں نے اپنے دور میں ریڈیو پاکستان کا نظام درست کرنے میں بہت ہی اہم کردار سرانجام دیا۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version