اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ملاقات ہوئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان سپریم کورٹ میں ہونے والی ملاقات دو گھنٹے کے قریب جاری رہی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات،ملک میں عام انتخابات کے معاملے پر گفتگو، ذرائع
براہ راست دیکھیں:https://t.co/WomWlCmUIR #BOLNews #ChiefJustice pic.twitter.com/ASOFUHPsfC— BOL Network (@BOLNETWORK) August 17, 2023
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک میں عام انتخابات کے معاملے پر گفتگو کی گئی۔
الیکشن کمیشن عام انتخابات کب کروارہا ہے؟ چیف جسٹس
اس سے قبل چیف جسٹس پاکستان نے دورانِ سماعت ڈی جی لاء سے پوچھا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کب کرا رہا ہے؟
چیف جسٹس پاکستان نے دورانِ سماعت کہا کہ حلقہ بندیاں عوامی مفاد کا معاملہ ہیں، سپریم کورٹ میں متعدد بارحلقہ بندیوں کا معاملہ آ چکا ہے۔
چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ حلقہ بندیوں میں ٹپے دار سرکل کو ذرا بھی متاثر کرنے سے حلقے سے امیدوار کو پڑنے والے ووٹ متاثر ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں شفاف طریقہ کار سے کرے، سندھ میں حلقہ بندیوں پرحساسیت زیادہ ہے، سندھ سے اکثر یہ گلہ کیا جاتا ہے کہ حلقہ بندیاں درست نہیں ہوئیں، الیکشن کمیشن عام انتخابات کب کرا رہا ہے؟
کیا عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے؟
ملک میں عام انتخابات میں تاخیر کی افواہیں پھیلنے کے باعث صحافیوں نے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف سے اس بارے میں سوالات کیے۔
صحافیوں نے سابق وزیر دفاع سے عام انتخابات میں تاخیر سے متعلق سوال کیے جس پر ان کا کہنا تھا کہ کوئی آئینی وجہ ہو گی تو انتخابات میں تاخیر ہو سکتی ہے، اس وقت ایسی کوئی صورتحال نہیں ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ تاثر کی بنیاد پر میں جواب نہیں دے سکتا، شکر کرنا چاہیے کہ اسمبلیاں مدت پوری کر رہی ہیں، پہلے تو مدت بھی پوری نہیں کرتی تھیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
