Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے بعد ملک بھرکے تمام پاسپورٹ دفاتر سے ای پاسپورٹ کے اجراء کا آغاز کردیا گیا۔

ڈائریکٹویٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے فیس شیڈول سے متعلق مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

ای پاسپورٹ کے لیئے 36 صحفات کی نارمل فیس 9 ہزار روپے ہوگی، 36 صحفات ارجنٹ ای پاسپورٹ کی فیس 15 ہزارروپےمقرر کردی گئی،72 صفحات ای پاسپورٹ کے لیئے نارمل فیس 16500 اوراریجنٹ کے 27 ہزار مقرر کی گئی ہے۔

36 صحفات پرمشتمل دس سالہ پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 13 ہزار5 سو مقرر، دس سالہ پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 22500 روپے ہوگی۔

72 صفحات کے دس سالہ پاسپورٹ کی نارمل فیس 24750 اوراریجنٹ 40500 روپے ہوگی نارمل پاسپورٹ کی فیس حسب سابق رہیں گی۔

ڈائریکٹویٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ فیس شیڈول 16 اگست سے نافذ العمل ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version