Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن ہر حال میں آئین کی پاسداری کرے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ہر حال میں آئین کی پاسداری کرے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نگران وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے سامنے بڑے چیلنجز ہیں، اداروں پر عوام کے اعتماد کی بحالی، غیرجانبداری برقرار رکھنا بڑا چیلنج ہے، نگران حکومت ملک میں امن عامہ کے قیام کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے طوفان، رشوت، سفارش کلچر کی بیخ کنی ضروری ہے، گزشتہ دو اتحادی حکومتوں کے اقدامات سے عوام بری طرح پس چکے ہیں، مہنگائی اور بے روزگاری سے ہر شہری پریشان ہے، معیشت برباد اور لوگ فاقوں مررہے ہیں، معیشت برباد ہوگئی ہے اور لوگ فاقوں سے مررہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن ہر حال میں آئین کی پاسداری کرے اور 90 روز میں آئینی تقاضے کے مطابق شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version