Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دریائے ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا، ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے، بھارت کی جانب سے مزید پانی چھوڑے جانے کا بھی خدشہ ہے، دریائے ستلج سے متصل اضلاع کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کے خطرات ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا کہ اوکاڑہ قصور پاکپتن بہاولنگر وہاڑی لودھراں ملتان اور بہاولپور کے اضلاع ستلج پر واقع ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو تمام تر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو ادارے الرٹ رہیں، کنٹرول روم 24 گھنٹے دریاؤں کی صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے، تمام محکمے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل رکھیں، انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے بروقت اقدامات یقینی بنائے جائیں، تمام محکمے، ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ آپس میں قریبی رابطہ رکھیں۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version