جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جڑانوالہ واقعہ ناقابل قبول ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سینٹ پیٹرک چرچ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ واقعات پر پوری جماعت اسلامی نے مذمت کی ہے، ہم پوری مسیحی بھائیوں کے ساتھ ہیں، کسی بھی طرح ایسے واقعات کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ جہاں اسلامی دستور کریگا وہاں اقلیتوں کی عملداری اور تحفظ ہوگا، ریاست اس بات کی ذمہ دار ہوتی ہے کہ اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قرآن کی بے حرمتی کے واقعات دنیا بھر میں ہورہے ہیں، بشپ صاحب بھی قرآن کے حوالے سے احتجاج میں شریک ہوئے تھے، جڑانوالہ میں قرآن کی بے حرمتی کا واقعہ ہوا تھا پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چایے تھا، اب حکومت کا کام ہے کہ قرآن کی بے حرمتی اور چرچ جلانے والوں کی تحقیقات کرینگے اور سزائیں دیں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ اس وقت ہم مسیحی برادری اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہیں، ایسے واقعات ملک کا امیج خراب کرنے کے لئے کیے جاتے ہیں، بھارت میں پچھلے دنوں میں مسیحی برادری کے ساتھ زیادتی ہوئی ہم نے آواز اٹھائی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
