Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گوہر اعجاز نے نگران وفاقی وزیر تجارت کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں

معروف صنعتکار گوہر اعجاز نے نگران وفاقی وزیر تجارت کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

تفصیلات کے مطابق گوہر اعجاز کو کامرس ڈویژن اور صنعت کے اہم کاموں اور ذمہ داریوں کے بارے میں ایک جامع بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران گوہر اعجاز نے ریاستی کاروباری اداروں کو ملنے والی سبسڈی پر تشویش کا اظہار اور ختم کرنے کا ارادہ کیا۔

وزیر تجارت گوہر اعجاز نے ملکی ایکسپورٹ کو 80 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تجارتی اور صنعتی منظرنامے کو نئی جہد دینے کا عزم لے کر آیا ہوں، تجارتی شعبہ جات میں پچیدگیوں کو چیلنج سمجھ کر حل کرنا چاہتا ہوں۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ اس پوزیشن کو خدمت خلق سمجھ کے قبول کیا ہے، ارادہ ہے کے اس مختصر عرصے میں ریاستی کاروباری اداروں کو منافع بخش بنایا جاۓ، اسپیشل اکنامک زون میں گارمنٹس کے لیے فلیگ شپ پراجیکٹ لانچ کیے جائیں گے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version