نگران وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے سرکاری مراعات لینے سے انکار کر دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر برائے تجارت، صنعت، پیداوار اور ٹیکسٹائل کی حیثیت سے میں نے رضاکارانہ طور پر قوم کی خدمت کرنے کا پختہ عہد کیا ہے، میں پورے دور میں کوئی تنخواہ، معاوضہ، سرکاری سہولت یا مراعات قبول نہیں کروں گا۔
with financial implications throughout my tenure in this role.
Furthermore, to ensure best possible outcomes, I am committed to personally covering the expenses incurred for any consultancy advice or services that may be sought from top professionals in the private sector.
2/3— Dr Gohar Ejaz (@Gohar_Ejaz1) August 18, 2023
گوہر اعجاز نے کہا بہترین ممکنہ نتائج کو یقینی بنانے کے لیے میں ذاتی طور پر کسی بھی ایڈوائزری یا خدمت کے لیے اٹھنے والے اخراجات کو خود پورا کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا مقصد بغیر کسی ذاتی مالی فائدے کے قوم کی ترقی اور ڈویلپمنٹ میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔
نگران وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے سرکاری مراعات کے علاوہ نجی شعبے سے لی جانے والی سروسز کے اخراجات بھی خود برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز 19 رکنی نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا تھا، جس میں گوہر اعجاز بھی شامل تھے، اور انہیں نگراں وزیر صنعت و تجارت کا عہدہ تفویض کیا گیا ہے۔
