Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لوگوں کی زندگیوں کا تحفظ ہماری پہلی ترجیح ہے، محسن نقوی

نگران وزیر اعلیٰ سندھ محسن نقوی نے کہا ہے کہ لوگوں کی زندگیوں کا تحفظ ہماری پہلی ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی صورتحال کا جائزہ لینے تلوار پوسٹ گنڈا سنگھ والا پہنچے جہاں انہوں نے فلڈ ریلیف کیمپ اور سرحدی دیہات میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔

محسن نقوی نے فلڈ ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا اور گنڈا سنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے متاثرین کے لئے کھانے پینے کا مناسب انتظام کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو دریائے ستلج میں پانی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مویشیوں کے لئے چارے کا بھی انتظام کیا جائے، لوگوں کے ساتھ مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے، دریائے ستلج میں پانی کی آمد و اخراج سے تمام متعلقہ اداروں کو لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جائے،35 برس بعد دریائے ستلج میں 2 لاکھ 78 ہزار کیوسک ریکارڈ پانی آیا، علاقے میں انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا انخلاء ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، لوگوں کی زندگیوں کا تحفظ پہلی ترجیح ہے، کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا، حفاظتی بند مضبوط بنانے کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

اس دوران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے گزشتہ 3 روز میں فلڈ ریلیف سرگرمیوں میں مصروف انتظامیہ، پولیس اور محکمہ آبپاشی کے افسروں اور ملازمین کی کارکردگی کو سراہا اور شاباشی دی۔

 

 

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version