استحکام پاکستان پارٹی نے پنجاب میں پارٹی مظبوط کرنے کے لئے مختلف سیاسی رہنماؤں سے رابطے شروع کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق آئی پی پی نے گوجرانوالہ ڈویژن میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے حامد ناصر چٹھہ، سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت اور جنوبی پنجاب سمیت دیگر اضلاع میں سیاسی شخصیات سے رابطہ کیا۔
آئی پی پی نے رابطے کے دوران سیاسی رہنماؤں کو پارٹی ٹکٹ دینے کی آفر کی۔
تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کے لیے رضامندی ظاہر کر دی گئی ہے۔
آئندہ ہفتے سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری آئی پی پی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
